پرتلپی پر تبصرہ فیچر کا استعمال کیسے کریں ؟

 

پرتلپی ڈسکشن فیچر بھی ہمارے مصنفین اور قارئین کے لیے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر مختلف انواع سے مختلف سوالات پوسٹ کرتے ہیں۔ آپ ان موضوعات پر اپنے قیمتی تبصرے، خیالات یا تجربات بتا سکتے ہیں اور ساتھی اراکین کے ساتھ اس پر تبادلہء خیال کر سکتے ہیں۔ 

 

بات چیت اور تعمیری مباحثے ہمیشہ سے ہماری ثقافت کا بنیادی جوہر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر فرد چاہے وہ کسی بھی عمر یا پیشے سے ہو، اُسکے پاس لوگوں کو بتانے کے لیے مختلف علوم کی باتیں یا تجربات ہوتے ہیں۔ اس طرح، کوئی بھی ہمارے روزمرہ کے مباحثے کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے ساتھی اراکین کے ساتھ روزانہ کے موضوعات پر اپنے خیالات اور بصیرت کا اشتراک کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دن کے اختتام پر مختلف لوگوں کے اشتراک کردہ علوم اور تجربات کے ساتھ روشن خیال ہونے کا موقع ملتا ہے۔

 

پرتلپی ہوم پیج پر، اگر آپ تھوڑا سا نیچے سکرول کریں، تو آپ کو روزانہ مختلف رنگوں سے نشان زدہ سوالات نظر آئیں گے۔ صرف ایک دن کے سوال پر کلک کریں اور آپ کو موضوع پر اپنا جواب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممبروں کے جوابات پر لائیک اور تبصرہ کرنے کے اختیارات بھی نظر آئیں گے۔ 

 

مزید لائکس اور تبصرے حاصل کرنے کے لیے ایک دلچسپ جواب پوسٹ کریں اور مصنف کے طور پر مزید مقبولیت حاصل کرنے کے لیے روزانہ حصہ لیں کیونکہ ہزاروں لوگ روزانہ اس ٹیب کو دیکھتے ہیں۔

 

بس پرتلپی ایپ کے ہوم پیج پر جائیں اور تھوڑا نیچے سکرول کریں۔  آپ کو ڈسکشن ٹیب نظر آئے گا جہاں روزانہ سوالات کو مختلف رنگوں سے نشان زد کیا جاتا ہے۔اپنا جواب پوسٹ کرنے کے لیے ایک دن کے سوال پر کلک کریں یا دوسرے لوگوں کے جوابات پر لائیک/تبصرہ کریں۔

 

اپنی کہانی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا ایک بہترین طریقہ شیئر کرنا ہے۔ کسی بھی سوشل میڈیا کی طرح، پرتلپی پر بھی ابتدائی سفر مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی آپ کے فالورض کم ہو سکتے ہیں۔ لہذا، آپ کی کہانی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے، پرتلپی آپ کو ٹیکسٹ میسیجوں اور سوشل میڈیا چینلز وغیرہ کے ذریعے اپنے دوستوں اور تعلق داروں کو کہانیاں شیئر کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔




کیا یہ آرٹیکل مددگار ہے ؟