پرتلپی پر مقابلوں کے بارے میں مزید جانکاری چاہئے



نقد انعامات سے لے کر خصوصی طور پر نمایاں ہونے کا موقع حاصل کرنے تک، ہم ہر ایونٹ میں آپ کے لئے مختلف اور دلچسپ انعامات لے کر آتے ہیں! 

 

لیکن تقریبات صرف انعامات سے متعلق نہیں ہیں، بلکہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ مصنفین کو پہچان دلانا ہے- کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ جیت جاتے ہیں تو ہی آپ کو پلیٹ فارم پر پہچان ملتی ہے؟ خیر، پرتلپی پر ایسا نہیں ہے! اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم پر ہونے والی کسی بھی تقریب میں حصہ لیتے ہیں تو آپ کی پلیٹ فارم پر مزید مقبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اور آپ کو ہزاروں قارئین مل سکتے ہیں!

 

آپ کو پرتلپی میں قارئین کے ایک بڑے ڈیٹا بیس تک اپنے کام کو پہنچانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ ہم پرتلپی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جیتنے والوں کے انٹرویوز بھی پیش کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو پلیٹ فارم پر دوسرے مصنفین کے ساتھ جڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

ہزاروں قارئین تک آپ کی تخلیقات کی رسائی کے ساتھ ہی، آپکی طویل تصانیف، وہ چاہے کہانیاں ہوں یا سیریز، ہماری تحقیقی ٹیم کے ذریعے نوٹس میں لی جاتی ہیں ۔ یہ ٹیم پلیٹ فارم سے بہترین مواد حاصل کر کے آپ کے کام کو پرنٹ کتابوں، کامکس، آڈیو بکس، ویب سیریز، مختصر فلموں وغیرہ میں تبدیل کرنے کے لئے آپ سے معاہدہ کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ٹیم ایسے آئی-پی ڈیلز کے لیے ایونٹس میں شائع ہونے والی تخلیقات کو ترجیح دیتی ہے لہذا اگر آپ ہمارے کسی بھی ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں (اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ جیت رہے ہیں یا نہیں) تو ہماری آئی-پی ٹیم کے آپ کو نوٹس میں لینے کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔ 

 

پرتلپی آپ کی سیریز یا ناولوں کو پرنٹ یا کامکس، آڈیو بکس، ویب سیریز وغیرہ میں تیار کر سکتی ہے۔ چونکہ مصنف کے پاس کام کا کاپی رائٹ ہوتا ہے، ہماری آئی-پی ٹیم ہمیشہ مصنف سے رابطے میں رہتی ہے اور مصنف کے کام کو تیار کرنے سے پہلے ان کے ساتھ معاہدے کرتی ہے۔



کیا یہ آرٹیکل مددگار ہے ؟