پرتلپی پر دوسرے یوزرز سے رابطہ کیسے کریں ؟

 

پرتلپی صرف کہانیوں کا مجموعہ نہیں ہے۔  یہ ایک کمیونٹی ہے جو اس پر پر مشغول قارئین اور مصنفین کی وجہ سے پروان چڑھتی ہے۔ اگر آپ قارئین اور مصنفین کی ایک ایسی جماعت کی تلاش کر رہے ہیں جو آپ کی طرح کی رائے رکھتے ہیں، تو ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ اگر آپ ہماری کمیونٹی ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو آپ پرتلپی کو ہر کسی کے لیے ایک محفوظ اور آرام دہ جگہ بنانے کے پرتلپی کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 

کمیونٹی کی تلاش

 

پرتلپی پر کمیونٹی تلاش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ پرتلپی کے بہت سے صارفین کہانیوں سے منسلک ہوتے ہیں، تب تک تبصرے کے سیکشن میں پوسٹ کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ اپنے جیسے دوسرے قارئین اور مصنفین کو تلاش نہ کر لیں۔ آپ ذیل میں دیگر پرتلپی صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کے تمام طریقوں کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔

 

جائزہ / تبصرے

 

اگر آپ کہانی کے کسی خاص حصے کے بارے میں اپنے خیالات کسی مصنف یا دوسرے قارئین کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنی ایک راے (ریویو) چھوڑ سکتے ہیں۔ ہر ریویو زیادہ سے زیادہ 2000 حروف کا ہو سکتا ہے اور آپ جتنے چاہیں تبصرے چھوڑ سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ آپ اپنی پوسٹ کردہ کسی بھی تبصرے میں ترمیم یا اس پوسٹ کو حذف بھی کر سکتے ہیں۔

 

درجہ بندی/ریٹنگ

 

درجہ بندی ایک مصنف کے لیے آپ کو اپنے تاثرات ظاہر کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ کہانی کے کسی بھی حصے کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔

 

تحائف

 

کہانی کے ساتھ مشغول ہونے کا دوسرا طریقہ تحائف کا استعمال کرنا ہے۔ فی الحال صرف سٹیکرز ہی تحفے کے طور پر دستیاب ہیں۔ آپ اپنے پسندیدہ کونٹینٹ یا اپنے پسندیدہ مصنف کو سپورٹ کرنے کے لیے پرتلپی میں دستیاب اسٹیکرز کی وسیع ذخیرے میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

 

نجی پیغام رسانی

 

آپ کسی دوسرے پرتلپی صارف کو نجی پیغام بھیج سکتے ہیں، اور یہ پیغام صرف آپ اور ان کو نظر آئے گا۔ آپ کے نجی پیغامات آپ کے ان باکس میں محفوظ ہیں۔ آپ کسی بھی وقت نجی گفتگو کو حذف کر سکتے ہیں لیکن اس بات کا دھیان رہے کہ یہ صرف آپ کی طرف سے حذف ہو جائے گا۔ دوسرا پرتیلیپی صارف اب بھی ماضی کے پیغامات پڑھ سکے گا۔

 

پوسٹس/کہانیاں

 

آپ کی پوسٹ یا کہانی ہر اس شخص کو نظر آتی ہے جو آپ کے پروفائل پر جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتے ہیں یا عوامی گفتگو میں مشغول ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنی پوسٹس پر پیغامات شائع کر سکتے ہیں، کہانیوں سے اقتباسات شیئر کر سکتے ہیں، یا تبصروں کے جوابات وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔

 

آپ کی پوسٹ/سٹوری سیکشن بھی آپ کے فالورز کے ساتھ خبروں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ آپ کی پوسٹ/سٹوری پر کوئی پیغام پوسٹ کرتے وقت آپ کو فالو کرنے والے ہر فرد کو آپ کی نئی پوسٹ/کہانی کے بارے میں اطلاع ملے گی۔

 

فالوونگ 

 

پرتلپی کے دوسرے صارفین کی پیروی کرنا پرتلپی پر اپنی سرگرمیاں دکھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ کسی پرتلپی صارف کو فالو کرتے ہیں تو جب وہ کوئی بھی پوسٹ یا کہانی یا بالکل نئی کہانی شائع کریں گے تو آپ کو اطلاعات موصول ہوں گی۔ فالو کرنا دوسرے پرتلپی صارفین کو بھی آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

 

کیا یہ آرٹیکل مددگار ہے ؟