پرتلپی پر اکاؤنٹ کیسے بنا سکتے ہیں ؟



کیا آپ پرتلپی میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟

 

پرتلپی اکاؤنٹ بنانے کے دو طریقے ہیں:

 

• اگر اینڈرائیڈ یا آئی-او-ایس ڈیوائس سے لاگ-ان کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے پرتلپی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اور سائن ان پر کلک کریں۔

 

• کمپیوٹر پر لاگ اِن کرنے کے لیے www.pratilipi.com پر جائیں اور اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں پھر اوپر بائیں کونے میں سائن ان پر کلک کریں۔

 

آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ یا گوگل اکاؤنٹ سے بھی درست ای-میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے پرتلپی کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اس ای-میل پتہ کا استعمال کریں جس تک ہمیشہ آپ کی رسائی ہو۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کام کے ای-میل پتے یا اسکول کے ای-میل پتے کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے کام کی جگہ یا اسکول چھوڑنے کے بعد آپ کے استعمال میں نہیں رہتے۔

 

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون سا سائن-اپ راستہ اختیار کرتے ہیں، آپ سے اپنا اکاؤنٹ ترتیب دینے کے لیے چند سوالات پوچھے جائیں گے۔ پریشان نہ ہوں: چاہے آپ ایک مصنف کے طور پر سائن اپ کریں یا قاری کے طور پر، آپ کے پاس پرتلپی پر پڑھنے اور لکھنے دونوں کے اختیارات ہوں گے۔ سائن-اپ کے دوران آپ جو زمرہ جات منتخب کرتے ہیں وہ رکمنڈیشن کے پہلے سیٹ کا تعین کریں گے جو ہم آپ کو دیتے ہیں۔ اس کے بعد، آپ کی پڑھنے کی عادات کی بنیاد پر ہوم پیج کی ریکمنڈیشنز بدل جائیں گی۔ نتیجے کے طور پر اگر آپ مختلف قسم کی کہانیاں زیادہ کثرت سے پڑھ رہے ہیں تو آپ کی تجویز کردہ کہانیاں بدل جائیں گی۔

 

آپ اپنی بنیادی تفصیلات جیسے نام، قلمی نام، سالگرہ، خلاصہ، جنس وغیرہ اپنے پروفائل میں شامل کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر دوسرے صارفین کو نظر نہیں آتے۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کہ دوسرے صارفین کیا دیکھ سکتے ہیں، اکاؤنٹ کی رازداری کو چیک کریں۔ 

 

ایک بار جب آپ کا اکاؤنٹ سیٹ ہو جاتا ہے، ہم آپ سے اس ای- میل ایڈریس کی تصدیق کرنے کو کہتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو آپ کے ای-میل کے ذریعے  ہم آپ سے بات چیت کرتے ہیں اور یہ آپ کے پاس-ورڈ کو دوبارہ ترتیب دینے، آپ کے پرتلپی اکاؤنٹ کو بازیافت کرنے وغیرہ کے لیے ضروری بھی اہم ہے۔ اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کرنا ایک تیز اور آسان عمل ہے۔

 

ایک بار جب آپ کا اکاؤنٹ بن جاتا ہے، آپ اس قابل ہو جائیں گے:

 

دوسرے صارفین کی پیروی کرنے۔

براہ راست پیغامات بھیجنے۔

ایک کہانی شائع کرنے۔

کہانیوں کی درجہ بندی اور جائزہ لینے۔

ای میل اطلاعات موصول کرنے۔

 

اب آپ پرتلپی کمیونٹی کے ساتھ پڑھنے، لکھنے اور جڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری سروس کی شرائط پر نظرثانی کرنا یقینی بنائیں: تمام صارفین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہمارے ضابطہ اخلاق اور کونٹینٹ کے ہدایات  پر عمل کریں۔ 

 

کیا یہ آرٹیکل مددگار ہے ؟