پرتلپی پر اپنی ذاتی جانکاری محفوظ کیسے رکھیں ؟

 

انٹرنیٹ پر تحفّظ سب سے ضروری ہے اسلئے جب بھی آپ پرتلپی کا استعمال کریں ، ضروری ہے کے آپ محفوظ محسوس کریں ، گمنامی آپ کا حق ہے اور آپ کو اپنی ذاتی جانکاری شئیر کرنے کے لئے ہم مجبور نہیں کریں گے 

 

پرتلپی کبھی بھی آپ سے آپ کی ذاتی جانکاری نہیں مانگیگا اور نہ ہی ایسی کسی چیز کے لئے آپ کو پرسنل پیغام بھیجےگا ، نہ ہی آپ سے پرتلپی اپپ کے باہر کریڈٹ کارڈ کی جانکاری مانگیگا ، آپ اپنی مرضی سے جب کوئی سبسکرپشن لے رہے ہوں تبھی اس کی ضرورت پڑے گی 

 

ایسی ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں جو پرتلپی سے جڑے ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں ، کسی بھی شک کی صورت میں ہماری ٹیم سے رابطہ کریں 

 

کچھ اور ٹپس 

 

آپ کسی بھی پرتلپی یوزر پر بلاک آپشن کا استعمال کر سکتے ہیں جو آپ سے آپ کی ذاتی جانکاری مانگے ، زیادہ تفصیل کے لئے ہماری گائیڈ میں دیکھیں کہ کیسے آپ بلاک کر سکتے ہیں 

 

اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کبھی نہ دیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کے آپ کے اکاؤنٹ سے چھیڑ چھڑ ہوئی ہے تو ہماری ٹیم سے رابطہ کر کے مسئلہ بتائیں ، آپ کی مدد ضرور ہوگی 

 

اگر کوئی آپ کی مرضی کے بغیر آپ کی جانکاری پوسٹ کرتا ہے تو اسے ہٹانے کے لئے ان سے رابطہ کریں ، آپ انہیں رپورٹ کر سکتے ہیں اور ہمیں لنک بھیجیں جہاں آپ کی جانکاری شئیر کی گئی ہو 

 

ذاتی جانکاری جیسے کہ ، فون نمبر ، پتا ، فوٹو وغیرہ 

دھیان رکھیں ، کہانیوں میں نام ایک جیسے ہو سکتے ہیں اس لئے نام کی بنیاد پر آپ شکایات نہیں کر سکتے ، اسکے علاوہ کبھی کبھی اتفاق سے حقیقی زندگی سے ملتے جلتے قصّے بھی ہوتے ہیں ، ان پر ایکشن نہیں لیا جا سکتا 

کیا یہ آرٹیکل مددگار ہے ؟