پرتلپی آئیڈیا باکس فیچر ہمارے مصنفین کے لیے ایک مخصوص سہولت فراہم کرتا ہے جہاں ہم روزانہ کی بنیاد پر مختلف انواع سے مختلف موضوعات پوسٹ کرتے ہیں۔ جس کا بنیادی مقصد ہمارے مصنفین کو نئے خیالات، پلاٹ اور انسپائریشن فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقل کہانیاں، مضامین، نظمیں وغیرہ لکھ سکیں اور ان کی تصنیفات کا سلسلہ کبھی نہ تھمے۔
آپ جتنا زیادہ لکھیں گے، اتنا زیادہ ماہر ہونگے ۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایک مصنف کے لیے روزانہ نئے پلاٹ کا تصور اور انتخاب کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن پرتلپی کا آئیڈیا باکس فیچر انہیں روزانہ نئے اور دلچسپ موضوعات دے کر پنکھ دیتا ہے جن کو وہ اپنی نئی کہانیوں کے لیے پلاٹ یا تحریک کے طور پر استعمال کر کے اپنا تخلیقی سفر روزآنہ جاری رکھ سکتے ہیں ۔
پرتلپی آئیڈیا باکس ٹیب، ایپ کے ہوم پیج پر بھی نظر آتا ہے اور روزانہ ہزاروں قارئین اسے دیکھتے ہیں۔ یہ سینیئر یا کسی ابھرتے ہوئے نوجوان مصنف کے لیے ایک بہت ہی امید افزا ذریعہ ارسال ہے جہاں وہ اپنی تصنیفات باقاعدگی سے پوسٹ کر سکتے ہیں اور ایک مصنف کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ مقبولیت، پڑھنے والوں کی تعداد، پسندیدگی اور تبصرے حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر رات 12 بجے ہم ایک مناسب تصویر کے ساتھ نیا موضوع پوسٹ کرتے ہیں جو آپ کو اپنی اگلی کہانی لکھنے، ایک خوبصورت پلاٹ بنانے اور سب سے اہم بات یہ کہ باقاعدگی سے لکھتے رہنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔
اگر آپ آئیڈیا باکس ٹیب میں کہانی لکھتے اور شائع کرتے ہیں تو یہ پرتلپی ہوم پیج پر آئیڈیا باکس ٹیب میں دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ آپ کے اپنے پروفائل پر بھی نظر آئے گی۔ اس طرح، پرتلپی آئیڈیا باکس فیچر کے ساتھ روزانہ مواد شائع کرنے سے مصنفین کو زیادہ سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے، پڑھنے والوں کی تعداد، پسندیدگی، تبصرے اور فالورض کو تیزی سے حاصل کرنے کا ایک خصوصی موقع مل سکتا ہے۔
آئیڈیا باکس ٹیب پرتلپی ایپ کے ہوم پیج پر نظر آتا ہے۔جیسے ہی آپ ایپ کھولیں گے، آپ کو ریلیونٹ تصاویر کے ساتھ باقاعدہ موضوعات نظر آئیں گے۔بس اُس دن کے موضوع پر کلک کریں اور اپنی اگلی وائرل کہانی لکھنا شروع کریں۔