pratilipi-logo پرتلپی
اردو
میرے ہمدم میرے دوست

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو نہ کسی کو وراثت میں ملتا ہے اور نہ کسی کاغذ پر دستخط کرکے کوئی اسے قائم کر سکتا ہے۔ دوستی وہ رشتہء وفا ہے جسے کسی وعدے کی بنیاد کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے لیکن ایک اچھا دوست ہر دُکھ سُکھ میں سائے کی طرح ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ دوستی اپنے آپ میں ایک خالص اور مکمل جذبہ ہے۔

 میرے ہم دم میرے دوست کے عنوان سے لکھیے ایک ایسی کہانی جس میں دوستی کے اسی جذبے کی عکاسی ہوتی ہواور پائیے پرتلپی کے ساتھ ایک خاص انٹرویو کا موقع اور ہماری ویب سائٹ کے ایک ہوم پیج پر فیچر ہونے کا موقع

ساتھ ہی تمام حصّہ لینے والوں کو پرتلپی کی جانب سے سرٹیفکیٹ ملے گا 

نوٹ : ہندوستان سے لکھنے والوں کو ہم پرنٹ سرٹیفکیٹ بھیجیں گے پر بیرون ملک کے مصنفین کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ہی بھیجا جا سکے گا 

جیتنے والوں کا انتخاب ججوں کی ایک ٹیم کریگی

 

ضروری باتیں

 

١) آپ کی تصانیف پرتلپی پر پہلے سے شائع نہیں ہونی چاہئے، حالانکہ کسی اور یپلیٹ فارم/میگزین/اخبار/ میں شائع ہوئی تصانیف سبمٹ کرسکتےہیں

 

٢) آپ کی تصانیف آپ کی ہی لکھی ہوئی ہونی چاہئے کسی اور شخص کی تصنیف کاپی کرنا قانونی جرم ہے

 

٣) آپکی تصنیف کم از کم ١٠٠٠ الفاظ کی ہونی چاہئے ، زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں

 

٤) آپ ایک سے زیادہ کہانیاں بھی سبمٹ کر سکتے ہیں

 

٥) تصنیف کے ساتھ ایک کوور پک ضرور لگائیں 

 


کیسے حصّہ لیں  : 

١) اپنے جی میل یا فیس بک اکاؤنٹ کے زریعے پرتلپی ویب سائٹ  urdu.pratilipi.com  پر لوگ ان کریں . یا پلے سٹور سے ہمارا اپپ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اردو زبان چن کر پروفائل بنا لیں 

 

٢)پین آئیکن پر کلک کریں ، 

 

٣)رائیٹر پینل پر آپ سیدھے لکھ سکتے ہیں ، یا اپنی تصنیف کہیں اور سے کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں 

 

٤)تصنیف پوری ہونے کے بعد ، 'شائع کریں ' پر کلک کریں، اپنی تصنیف کی کیٹگری میں 'دوستی'  سلیکٹ کریں ، آپ اسکے علاوہ دو اور کیٹگری سلیکٹ کر سکتے ہیں -

 

٥)اپنی تصنیف کے مطابق ایک کور پک ضرور لگائیں اور شائع کریں - کور پک کے لئے آپ ویب سائٹ pixabay  کا استمعال کر سکتے ہیں

 

٦) آپکی شائع تصانیف آپکی پروفائل میں دکھینگی ، 

 

٧) آپ کتنی بھی کہانیاں مقابلے میں دے سکتے ہیں 

 

کہانیاں شائع کرنے کی آخری تاریخ ٣٠ مارچ ٢٠٢٢ ہے 

 

کوئی مسئلہ درپیش ہے ؟ 

 

پر لکھ بھیجئے اپنا مسئلہ، سوال، یا مشورہ  [email protected]

 

ہم آپ کی مدد کے لئے ہمیشہ موجود ہیں -