اردو ادب اور تاریخ کی دلدادہ ہوں ،اردو سے محبت ہے ،اور شعر و شاعری بہت عرصے سے کر رہی ہوں کالج لائف میں دو تیں ناولز لکھے تھے رجسٹر پر ،مگر نہایت افسوس کے ساتھ کہ میں نے انہیں کھو دیا بہت دلبرداشتہ ہوئی ایک مدت بعد پھر سے قلم اٹھایا مگر ۔۔۔پہلے جیسی ہمت نہیں آ رہی تھی ،فیملی نےبہت حوصلہ افزائی کی ،میری خواہش ہے کہ میں مصنفہ اور شاعرہ بنوں ، نسیم حجازی کے اندازِ بیاں کی دلدادہ ہوں بیسیوں تاریخی ناولز پڑھ چکی ہوں۔پری انجینئرنگ کی لیکن اردو ادب میں زیادہ دلچسپی کی وجہ سے آرٹس کی طرف آگئی بی۔اے کیا اور اب ایم۔اے کر رہی ہوں۔آپ سب کی دعاؤں اور آپ سب کی طرف سے حوصلہ افزائی کی متمنی ہوں کیونکہ ایک لکھاری کا کوئی کمال نہیں ہوتا لکھاری بننے میں اسے حوصلہ افزائی اور اچھے تجزیے لکھاری بناتے ہیں
معاملہ
معاملہ
معاملہ