نام: چوہدری محمد مبشر عزیز
تعلق: جنوبی پنجاب کے خوبصورت شہر لودھراں میں جنم لیا۔
فیس بک صفحہ : https://www.facebook.com/mubashir.aziz.writer/
تعلیم: ابتدائی سکول تک کی تعلیم لودھراں سے حاصل کی اور پھر کالج کی تعلیم کے لئے بہاولپور آنا جانا رہا۔ گریجویشن ڈبل میتھ کے ساتھ کرنے کے بعد کمپیوٹر کے چھوٹے موٹے کورسز کے لئے ذکریا یونیورسٹی ملتان کا رخ کیا اور ادھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد کمپیوٹر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا رخ کیا اور پھر اُس وقت تک یونیورسٹی اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کا پیچھا نہیں چھوڑا کہ جب تک میرے علاقے کا آخری لڑکا بھی ادھر سے چلا نہیں گیا۔
پیشہ: ملازم (اب یہ وہ والا ملازم نہیں ہے کہ جس کے کہنے پر کنڈکٹر کرایہ نہیں لیتا اور ٹریفک کانسٹیبل فوراً چھوڑ دیتا ہے“ـ
کیاکبھی محبت کی؟:
”وہ میری پہلی محبت، وہ میری پہلی شکست
پھر تو پیـــــــــــــمان وفا سو مرتبہ میں نے کیا
تاریخِ پیدائش: بزبان مشتاق یوسفی ”عُمر کی اُس مَنزل پر آ پُہنچا ہوں کہ اگر کوئی سِنِ وِلادت پُوچھ بیٹھے تو اُسے فون نمبر بَتا کر باتوں میں لَگا لیتا ہوں۔“
بقول بے غم ”عمر نہ ہی بتایا کریں نظر لگ جاتی ہے“ ۔۔۔ اب پتا نہیں نظر اس کی کونسی سہیلی کا نام ہے۔
مشغلہ: الٹی پلٹی تحاریر لکھنا اورپھر تبصرے پڑھنا۔ صبح سویرے جوگنگ اور فوٹو کھینچنا (قدرتی مناظر کی)ـ
معاملہ
معاملہ